ذرائع:
دہلی میں چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی اور ریاستی کانگریس قیادت نے پیر، 12 اکتوبر کو راہل گاندھی کی قیادت میں سپریم کورٹ کی جانب مارچ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر محمد اظہرالدین سمیت کانگریس کے کئی قائدین دہلی میں موجود رہے۔ راہل گاندھی کی اپیل پر نکالے گئے اس مارچ میں کانگریس کی رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا،
شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے راوت اور دیگر اپوزیشن قائدین نے بھی شرکت کی۔ قائدین نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ تلنگانہ کانگریس نے اس احتجاج کو جمہوریت اور حقِ رائے دہی کے تحفظ کی جدوجہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے مبینہ ووٹ چوری کے خلاف عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر اتری ہے۔