the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر پر قابو پانے کے لیے آئندہ اسمبلی اجلاسوں میں قانون پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی، امن و امان اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایسی تقاریر کو روکنا بے حد ضروری ہے۔ حیدرآباد میں جمعیۃ علمائے ہند کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کی ترقی کے لیے سب کے مل جل کر آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے یاد دلایا کہ سابق چیف



منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے اقلیتوں کو چار فیصد ریزرویشن فراہم کئے تھے اور یہ معاملہ اس وقت سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، جس کی سماعت کے دوران اقلیتی آبادی کے اعداد و شمار پیش کئے جائیں گے۔ ریونت ریڈی نے اقلیتوں کو تعلیم پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ چار فیصد ریزرویشن کے نفاذ کے لیے حکومت سنجیدہ کوشش کرے گی، اور کہا کہ اقلیتوں کی حمایت سے ہی تلنگانہ میں کانگریس حکومت قائم ہوئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.