ذرائع:
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنے دورہ دہلی کے موقع پر مرکزی وزیرفینانس نرملا سیتارمن سے ملاقات کی اور ریاست میں حالیہ سیلاب اور طوفانی بارش سے فصلوں اور سرکاری و خانگی جائیدادوں کو ہوئے نقصانات کی رپورٹ پیش کی۔ چیف منسٹر نے عوام کو درپیش مشکلات کا حوالہ
دیتے ہوئے فوری طور پر راحت کاری کے لئے فنڈس جاری کرنے کی اپیل کی۔ ریونت ریڈی نے ریاست میں غریب اور متوسط طبقے کے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے انٹگریٹڈ اسکولس کے منصوبہ کی تفصیلات بھی نرملاسیتارمن کو بتائیں اور ان اسکولوں کے قیام کے لئے مرکز سے مالی تعاون کی درخواست کی