: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو ناشتے کے ساتھ دودھ فراہم کیا جائے گا اور دودھ وجیا ڈیری سے حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے طلبہ کو یونیفارم اور کتابوں کے ساتھ مکمل تعلیمی کٹ دینے اور اس کے لیے بجٹ
مختص کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے پولی ٹیکنک اور اے ٹی سی مراکز میں مصنوعی ذہانت پر مبنی کورسز شروع کرنے، پرانے کورسز ختم کرنے اور طلبہ کو صنعتوں میں فوری روزگار فراہم کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام یونیورسٹیوں کو فنڈز دیئے جائیں گے اور دیگر جامعات کی مالی ضروریات پر رپورٹ طلب کی گئی ہے۔