میساچوسٹس 29 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنے دورۂ بیرون ملک کے دوران ہارورڈ بزنس اسکول میں زیر تعلیم بھارتی طلبہ سے ملاقات کی۔ مصروف شیڈول کے باوجود انہوں نے طلبہ کی دعوت
قبول کرتے ہوئے ان سے تبادلۂ خیال کیا اور بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو درپیش چیلنجز، کامیابی کی حکمتِ عملی اور ریاست کے ترقیاتی وژن پر روشنی ڈالی، ساتھ ہی نوجوانوں کو قومی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔