: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد - 28 اگست (یو این آئی) شمالی تلنگانہ میں سیلاب کی صور تحال کا ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ۔ وزیر اعلی نے جائزہ لیا۔ وزیر اعلی نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کاماریڈی، میدک، سدی پیٹ، نظام آباد اور پر اپلی کے علاقوں کا دورہ کیا جہاں پر کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور مشکل
صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایلم پلی پراجکٹ ماہرین کی جانب سے تعمیر کرنے کے کئی دہائیوں کے باوجود مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے اس کے بر خلاف انہوں نے نشاندہی کی کہ کالیشورم پراجکٹ کے تحت میری گڑہ بیاریج ڈیزائن اور تعمیری نقائص کی وجہ سے بے کار ہو گیا ہے۔