ذرائع:
تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر سی سدھارشن ریڈی، آئی اے ایس نے گریجویٹ حلقوں کے تمام اہل امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروانے کے لیے 6 نومبر 2026 تک فارم 18 جمع کروائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ
سابقہ انتخابات میں ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ رہنے والے اہل گریجویٹس کو بھی نئے سرے سے درخواست دینا لازمی ہے۔درخواستیں سی ای او تلنگانہ کی ویب سائٹ ceotelangana.nic.in کے ذریعے آن لائن یا متعلقہ انتخابی عہدیداروں کے پاس آف لائن جمع کروائی جاسکتی ہیں۔