ذرائع:
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس 15 نومبر کو ہوگا۔چیف منسٹر ریونت ریڈی سکریٹریٹ میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہ اجلاس جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے
نتائج کے بعد ہوگا، جس میں مجالس مقامی انتخابات، پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن، اور حکومت کی دو سالہ تقریبات کی تیاریوں پر غور متوقع ہے۔ ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی، اور کانگریس پارٹی کو واضح فتح کی توقع ہے۔۔