تلنگانہ 20 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ بھٹی وکرمارکا نے اعلان کیا کہ ریاست کا کل بجٹ 3,24,234 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ریونیو خرچ 2,34,406 کروڑ روپے رکھا گیا ہے جبکہ سرمایہ خرچ 47,267 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی فی کس آمدنی 4,18,931 روپے تک
پہنچ گئی ہے اور شرح نمو 10.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بھٹی وکرمارکا آرک نے اسپیکر پرساد کمار کی اجازت سے اپنی تقریر کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت کے اہداف اور ترجیحات ایوان کے سامنے رکھی۔ اپنی تقریر کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ عوام ہماری پہلی ترجیح ہے اور ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں یہ موقع فراہم کیا۔