: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کریم نگر پولیس نے بی جے پی کے ریاستی صدر بندی سنجے کمار کو آدھی رات کے بعد ان کی رہائش گاہ سے حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے اور یادادری بھونگیر ضلع کے بوملا رامارام پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔
آدھی رات کے بعد بی جے پی صدر کی رہائش گاہ پر پولیس کی بھاری نفری
تعینات کر دی گئی اور انہیں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔
ان کے گھر والوں اور پارٹی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف مزاحمت کے بعد ان کی رہائش گاہ پر ہلکی سی کشیدگی پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق سنجے نے لوک سبھا اسپیکر کے دفتر میں شکایت درج کرائی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہیں آدھی رات کے بعد بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے۔