: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ 15 ستمبر کو کاماریڈی میں منعقد ہونے والی "بی سی ڈیکلریشن وجے اتسو سبھا" فی الحال ملتوی کردی گئی ہے۔ پارٹی نے وضاحت کی کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں مسلسل اور شدید بارش کے باعث عوام کو پیش آنے والی مشکلات اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔کانگریس قائدین نے کہا کہ بی سی ڈیکلریشن
ریاست کے پسماندہ طبقات کی ترقی اور فلاح کے لئے ایک تاریخی دستاویز ہے، جس کے ذریعے بی سی طبقات کو سیاسی، تعلیمی اور معاشی سطح پر بااختیار بنانے 42 فیصد تحفظات فراہم کئے گئے ہیں۔ اسی ڈیکلریشن کی کامیابی کو عوام تک پہنچانے اور اس کے اثرات سے واقف کروانے کے لئے یہ وجے اتسو سبھا منعقد کی جانی تھی۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ موسم بہتر ہوتے ہی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔