the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ


تلنگانہ اسمبلی نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کیلئے مرکزی حکومت سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے ایک اہم قرارداد منظور کی۔ یہ قرارداد ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے ایوان میں پیش کی۔انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے نتیجے میں تقریباً 4 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس پر انہوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق اس جنگ کے اثرات خاص طور پر ایشیائی ممالک پر شدید پڑ رہے ہیں اور عالمی



سطح پر معاشی نقصان ہو رہا ہے۔بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ اس صورتحال کا بھارت پر بھی نمایاں اثر پڑ رہا ہے۔ اگر متعلقہ ممالک کے درمیان کشیدگی کم نہ ہوئی تو عالمی حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں اور یہ تنازعہ تیسری عالمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی اس جنگ کی مذمت کرتی ہے اور متعلقہ ممالک کے درمیان امن کی بحالی کی خواہاں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ قرارداد کے ذریعے بھارت کی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کرے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.