the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

حیدرآباد/3ڈسمبر(ایجنسی) تلنگانہ میں اس بار تین خواتین رہنما اسٹار کمپینر ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ تینوں الگ الگ پارٹیوں ٹی آرایس۔ کانگریس اور بی جے پی سے ہے۔ امیدواروں کے درمیان انکی نریندر مودی، کانگریس کے صدر راہول گاندھی، ٹی آر ایس چیف کے سی آر سے بھی زیادہ ڈیمانڈ ہے۔ وہ تینوں زبردست   جلسے اور روڈ شو بھی کررہی ہیں۔ انکے نام کے کویتا۔ وجے شانتی اور پرندیشوری Purandeswari  ہیں.

ٹی آر ایس نے نظام آباد سے رکن پارلیمنٹ کے کویتا کو بھی اس بار ٹکٹ دی ہے۔ کویتا سی ایم کے چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کی بیٹی ہے۔ حالانکہ کویتا اپنی سیٹ پر کم اور پارٹی کے دیگر امیدواروں کے لیے زیادہ اجلاس اور روڈ شو کررہی ہیں۔ امیدواروں کے درمیان میں تو انکے اجلاس کرنے کے لیے مقابلہ سا مچا ہے۔

کویتا ریاست میں روزآنہ چار سے پانچ اجلاس اور روڈ شو کررہی ہیں۔ وہ اب تک قریب 150 سے زیادہ اجلاس اور روڈ شو کرچکی ہے۔ کویتا کو تلنگانہ کے روایتی تہوار بتکما کو ملک و بیرون ملک میں مقبولیت دلانے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ کویتا اجلاسوں میں کہتی ہے کہ راہول گاندھی کو صرف انتخابات میں تلنگانہ کی یاد آتی ہے۔ جو 15 سال میں امیٹھی کا دھیان نہیں رکھ پائے۔ وہ تلنگانہ کی ترقی کیا کریں گے.

 




mso-ascii-font-family:calibri;mso-ascii-theme-font:minor-latin;mso-hansi-font-family:="" calibri;mso-hansi-theme-font:minor-latin"="">تلگو فلموں کی اداکارہ وجے شانتی کانگریس کی اسٹار کمپینر ہے۔ وجے شانتی نے 180 سے زیادہ فموں میں کام کیا ہے۔ انہیں جنوبی ہندوستانی سینما کا لیڈی امیتابھ کہا جاتا ہے۔ وجے شانتی نے سیاست میں اپنا کیرئیر 1998 میں بی جے پی سے کیا تھا۔ بیلاری سے انہوں نے سونیا گاندھی کے خلاف انتخاب بھی لڑا تھا
.

وجےشانتی 1999 سے 2004 تک بی جے پی سے رکن پارلیمنٹ بھی رہی۔ 2014 میں وہ کانگریس میں آگئی۔ اب تک 50 سے زیادہ روڈ شو اور ریلی کرچکی ہے۔ وہ اجلاسوں میں کہتی ہے کہ کے سی آر نے چار سال میں صرف جھوٹ بولا ہے.

 

تلنگانہ میں اپنی سیٹ بڑھانے کے لیے بی جے پی نے پوری طاقت لگا رکھی ہے۔ امیدواروں کی تشہیری مہم کے لیے نریندر مودی ‘ امیت شاہ اور یوگی سے لیکر تقریبا سبھی مرکزی وزیر اور بڑے رہنما ریاست کے دورے کررہے ہیں لیکن ان سب میں اسٹار کمپینر این ٹی آر کی بیٹی اور سابق مرکزی وزیر پرندیشوری ہے۔

 

پرندیشوری امیدواروں کے لیے روزآنہ 3 سے 4 ریلی اور روڈ شو کررہی ہیں۔ بی جے پی کا ہر امیدوار اپنی سیٹ پر انکو بولانا چاتا ہے۔ پرندیشوری اپنے اجلاسوں میں کانگریس اور ٹی ڈی پی اتحاد کو غیر اخلاقی بتاتی ہے۔ کہتی ہے کہ اس اتحاد کی وجہ سے این ٹی آر کی روح دکھی ہوگی۔ دراصل این ٹی آر نے آندھراپردیش میں ٹی ڈی پی کی بنیاد کانگریس کی مخالفت میں کی تھی.


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.