تلنگانہ 19 فروری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے لیے تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ ریاستی حکومت نے 26 فروری سے اسمبلی اجلاس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ 23 فروری کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں اس پر حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں محکمۂ فینانس اپنی سالانہ بجٹ تجاویز کو آخری شکل دے رہا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر ملّو بھٹی وکرمارکا مالی سال
2026-27 کا سالانہ بجٹ اسمبلی میں پیش کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ بجٹ کے مقابلے اس مرتبہ فنڈز کی تقسیم بڑی سطح پر ہونے کا امکان ہے، خاص طور پر فلاحی اسکیموں اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ بجٹ پر جامع بحث کے لیے حکومت تقریباً 15 دن تک اجلاس منعقد کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے جانے والے نکات کا بھی مناسب جواب دیا جا سکے۔