: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد..... سپریم کورٹ نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوںمیں علیحدہ علیحدہ بار کونسل قائم کریں ۔ اعلیٰ عدالت نے جاریہ سال جون تک ان بارکونسلس
کے قیام کی ہدایت دی ۔2 جون کو دونوں ریاستوں کا یوم تاسیس مقرر ہے اسی کے پیش نظر توقع ہے کہ دونوں ریاستوں کے لئے علیحدہ علیحدہ بار کونسلس کام کرنا شروع کردیں گے۔واضح رہے کہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعدآندھراپردیش ہائی کورٹ کا نام تبدیل کیا گیا اور اس کو حیدرآباد ہائی کورٹ کا نام دیا گیا۔موجودہ ہائی کورٹ دونوں ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کامشترکہ ہائی کورٹ ہے تاہم تلنگانہ حکومت کا یہ مطالبہ ہے کہ اس کے لئے علیحدہ ہائی کورٹ قائم کیاجائے اس کے لئے مرکز سے کئی مرتبہ تلنگانہ نے نمائندگی بھی کی تھی تاہم سپریم کورٹ نے دونوں ریاستوں کے لئے علیحدہ بار کونسلس کے قیام کی ہدایت دی ہے۔