حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی میر ذوالفقار علی نے تلنگانہ جرنلسٹس اسوسی ایشن کے وفد کو یقین دلایا کہ چھوٹے اخبارات و جرائد کے بقایا اشتہاری بلس کا مسئلہ تلنگانہ اسمبلی میں اٹھایا جائے گا اور اس کی جلد یکسوئی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025-26 کے اختتام سے قبل چیف منسٹر
یا وزیر فینانس کے ذریعے محکمہ فینانس کو احکامات جاری کروانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ بلس فوری ادا کئے جائیں۔وفد نے بتایا کہ ستمبر 2024 سے ستمبر 2025 تک کے بلس ادا نہیں ہوئے ہیں، جن کی مجموعی رقم تقریباً 18 کروڑ 76 لاکھ روپے ہے، جبکہ جون 2024 کے بعض بلس بھی زیر التواء ہیں، جس کے باعث چھوٹے اخبارات کے ایڈیٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔