the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا تمام UPI ادائیگیاں مکمل طور پر مفت رہنی چاہئیں؟

ہاں
محدود
معلوم نہیں
ذرائع:

تلنگانہ میں جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس کے ذریعے سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے جونیئر لیکچرس کے خلاف محکمہ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے کارروائی کی ہے۔ محکمہ نے جعلی پی جی ڈگریوں کی بنیاد پر جونیئر لیکچرار کے عہدے حاصل کرنے والے 35 افراد کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔حکام کے مطابق ان ملازمین کو پہلے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی گئی تھی، تاہم ان کے جوابات تسلی بخش نہ ہونے پر اعلیٰ حکام نے برطرفی کے احکامات جاری کیے۔بتایا گیا ہے کہ سابق بی آر ایس حکومت کے دور میں 2014 سے قبل کنٹریکٹ لیکچرار کے طور پر خدمات



انجام دینے والے تقریباً 3,300 افراد کو 2023 میں مستقل کیا گیا تھا۔ ان میں بعض افراد نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے دیگر ریاستوں کی تقریباً 16 یونیورسٹیوں سے پی جی کی تعلیم حاصل کی ہے۔ان کی جانب سے جمع کرائے گئے پی جی سرٹیفکیٹس کی صداقت جانچنے کے لیے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے حکام نے متعلقہ یونیورسٹیوں کا خود دورہ کیا اور ریکارڈ کی جانچ کی۔ تحقیقات میں 35 ملازمین کے پی جی سرٹیفکیٹس جعلی ثابت ہوئے۔اس کے بعد محکمہ نے متعلقہ ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے۔ وضاحتیں اطمینان بخش نہ پائے جانے پر اب انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.