: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: تلنگانہ کی دہائی کی تقریبات کے اعزاز میں ریاست بھر میں تلنگانہ 2k رن کا انعقاد کیا گیا۔ حیدرآباد سمیت تمام ضلعی مراکز میں یہ دوڑ جوش و خروش سے جاری رہی۔ اس رن میں وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل ایز، ضلع کلکٹر، پولیس افسران اور عوامی نمائندوں نے شرکت
کی۔
وزیر محمود علی نے حیدرآباد میں نیکلس روڈ پر امبیڈکر مجسمہ پر 2k رن کا آغاز کیا۔ اس پروگرام میں وزراء تلاسانی سرینواس یادو، سرینواس گوڈ، حکومت کی چیف سکریٹری شانتی کماری، ڈی جی پی انجنی کمار، حیدرآباد کی میئر وجے لکشمی، کھلاڑی نکھت زرین، ایشا سنگھ، گلوکار منگلی، رام میریالا اور فلم اداکارہ سری لیلا نے شرکت کی۔ اس رن میں چار ہزار سے زائد رنرز نے حصہ لیا۔