: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پٹنہ/18مئی(ایجنسی) اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے آر جے ڈی ، کانگریس اور ہم سمیت متعدد پارٹیوں کے ایک نمائندہ وفد کے ساتھ جمعہ کو گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی اور حکومت سازی کا دعوی پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمارے پاس 111 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے اور اگر ہم لوگوں کو حکومت بنانے کا موقع ملتا ہے تو ہم لوگ
آسانی سے اکثریت ثابت کردیں گے۔
تیجسوی یادو نے کہا کہ میں نے گورنر کو ان سبھی ممبران اسمبلی کی حمایت کا خط سونپ دیاہے اور حکومت بنانے کیلئے موقع دینے کی اپیل کی ہے۔ تیجسوی یادو نے دعوی کیا کہ آر جے ڈی ، کانگریس اور ہم سمیت ان کے پاس 111 ممبران اسمبلی کی حمایت کے علاوہ این ڈی اے کے کئی ممبران بھی ہم لوگوں کے رابطہ میں ہیں اور فلور ٹیسٹ کا موقع ملنے پر ہم آسانی سے اکثریت ثابت کردیں گے۔