the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
ذرائع:

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں منعقدہ ایک افطار تقریب نے سیاسی حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ اس افطار پارٹی کی میزبانی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے بہار ریاستی صدر اخترالایمان نے کی، جس میں بہار اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو نے شرکت کی۔ افطار تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ہمیں اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے اخترالایمان صاحب نے اس پروگرام میں مدعو کیا تھا، اور ہم آج یہاں اسی دعوت پر آئے ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم اس سے پہلے بھی مجلس اتحاد المسلمین سے حمایت مانگ چکے ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ کل ہونے والے راجیہ



سبھا انتخابات میں تمام سیکولر پارٹیاں ایک ساتھ مل کر کام کریں گی اور اپوزیشن کو شکست دے کر کامیابی حاصل کریں گی۔ تیجسوی یادو کے اس بیان کو بہار کی سیاست میں ایک اہم اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق راجیہ سبھا انتخابات سے قبل مختلف جماعتیں اپنی سیاسی حکمت عملی کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں تیجسوی یادو کی جانب سے مجلس اتحاد المسلمین کی قیادت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔افطار تقریب میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی اور سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ بہار کی سیاست میں مجلس اتحاد المسلمین کی موجودگی کو اہم سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر ایسے مواقع پر جب ہر ووٹ فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.