the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآبادیکم نومبر(ایجنسی)تلگودیشم کے قومی صدر و آندھراپردیش کے وزیراعلی چندرابابونائیڈو جو آئندہ سال لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں نے آج قومی دارالحکومت نئی دہلی میں صدر کانگریس راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ اور این سی پی سربراہ شرد پوار سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مرکز نے بی جے پی کے خلاف عظیم اتحاد کی تشکیل کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چندرابابو نے اس ملاقات کے دوران این ڈی اے کے خلاف تمام جماعتوں کو متحد کرنے کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی ۔ ملک میں کچھ عرصہ سے جاری سرگرمیوں اور ملک بچاؤ جمہوریت بچاؤ کے راہل گاندھی کے نعرہ کے پیش نظر اس ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ صدر تلگودیشم سے ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے جمہوریت کی بقاء کے علاوہ حکومت کے اداروں کے تحفظ کے مقصد سے ان کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ بی جے پی کو شکست



دینے کے مقصد سے دیگر جماعتیں ان کی پارٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی ۔ آج نئی دہلی میں صدر تلگودیشم چندرابابونائیڈو سے ہوئی ملاقات کے بعد انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے تحفظ کے لئے غیربی جے پی جماعتوں کو متحد کرتے ہوئے ایک ہی پلیٹ فارم پر لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ سابق میں ان کی جماعتوں کے درمیان اختلافات تھے لیکن ملک کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ہے ۔ پرانا باتوں کو فراموش کرکے ہم مستقبل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چندرابابو کے ساتھ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پس منظر میں کس طرح آگے بڑھنا ہے ، اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔راہول گاندھی نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی تمام سرکاری اداروں پر حملے کر رہی ہے۔دستوری اداروں پر ہورہے حملوں کو روکنا ہی ہمارا مقصد ہے۔راہول گاندھی نے واضح کیا کہ متحدہ حکمت عملی کے ساتھ ہی وہ آگے بڑھیں گے۔کسانوں ،بے روزگاروں کے مسائل کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے اسکامس کے خلاف تحریک چلائی جائے گی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.