the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 14 جنوری (یو این آئی) چینی میڈیا کا کہنا ہےکہ ہندستان اور چین کے درمیان کو ر کمانڈر سطح کی 14 ویں مرحلے کی بات چیت مثبت رہی اور دونوں فریقوں نے استحکام برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاہم دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات برقرار ہیں اور ملاقات کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے مذاکرات کے 14ویں دور کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں مشترکہ بیان جاری کیا گیا تھا، جب کہ اس سے قبل ہونے والی بات چیت میں ایسا نہیں کیا جا سکتا تھا۔
گلوبل ٹائمز نے چینی عسکری ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’تین ماہ قبل مذاکرات



کا 13واں دور کشیدگی کے ماحول میں ختم ہوا تھا۔ تاہم اس بار ماحول دوستانہ رہا جو کہ ایک اچھی علامت ہے۔ یقیناً دونوں فریقوں کے درمیان اختلاف رائے تھا اور کوئی ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آیا۔گلوبل ٹائمز نے مزید لکھاکہ باہمی گفت و شنید ہمیشہ ٹکراؤ و تصادم سے بہتر ہوتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کمانڈر سطح کی ملاقات سے سوالات کے عملی حل میں مدد ملے گی۔
اخبار نے کچھ معاملات پر ہندوستان کے موقف کی بھی تعریف کی اور کہاکہ ہندوستان نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کی مہم میں امریکہ جیسے مغربی ممالک کی طرح حصہ نہیں لیا کیونکہ ہندوستانی حکومت نے '’پڑوسی پہلے‘ کی پالیسی پر عمل کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.