: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن ، 23 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کی بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسروں سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہوں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری پرامریکی کاروباری رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا مسٹر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’صبح کے دوران ہندوستان میں سرمایہ پر سی ای او اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ وسیع بات چیت ہوئی۔ وہ ہندوستان کے اصلاحی راستے کی تعریف کر رہے تھے ‘‘ واضح رہے کہ
مسٹر مودی نے آج کوالکام ، بلیک اسٹون ، فرسٹ سولر ، ایڈوب اور جنرل ایٹمکس جیسی بڑی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ الگ الگ میٹنگ کی ۔
انہوں نے کہا ’’ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قریبی معاشی تعلقات ہمارے ملک کے لوگوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں‘‘۔ تجاری دنیا کے رہنماؤں کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران مسٹر مودی نے ہندوستان کی جانب سے پیش کردہ معاشی مواقع اور ان کی حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات پر روشنی ڈالی ۔