: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیندریہ ودیالیہ میں ایم پی کوٹہ بڑھانے کے لیے متعلقہ وزیر سے بات چیت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران کانگریس کے منیش تواری، کے سریش، ترنمول کانگریس کی مہوا موئترا اور کچھ دیگر ارکان نے یہ مسئلہ اٹھایا اس پر وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس موضوع کو لے کر عوامی نمائندوں پر دباؤ ہے، لیکن یہ درست معاملہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ کوٹہ
دو سیٹوں کا تھا جو بعد میں پانچ سیٹوں کا ہو گیا اور اب 10 ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم بنیادی طور پر ریاست کا موضوع ہے۔ ابتدائی طور پر مرکزی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے نقطہ نظر سےکیندریہ ودیالیہ کھولنے کی بات کی گئی تھی کیونکہ ان ملازمین کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔ دھیرے دھیرے ان میں توسیع ہوتی گئی اور پچھلے 50-60 سالوں میں کیندریہ ودیالیہ اور جواہر نوودیا ودیالیوں نے ملک میں وقار حاصل کیا ہے۔ وہ دیہی علاقوں اورٹائر-2 اورٹائر- 3 شہروں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس سے ان میںکشش بھی ہے۔