the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر،20 فروری (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حکومت ہند کو جموں وکشمیر میں خون خرانے کو بند کرنے کے لئے پاکستامن اور دیگر متعلقین کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو سوچنا چاہئے کہ آخر جموں و کشمیر کے لوگ کب تک قربان ہوتے رہیں گے۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز ضلع اننت کے لوگری پورہ عشمقام میں جمعے کے روز باغات سری نگر میں جنگجوؤں کے ہاتھوں مارے جانے والے پولیس اہلکار کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔
انہوں نے کہا: ’کچھ گھنٹوں



کے اندر ہی اس پولیس اہلکار کو بے دردی سے مارا گیا۔ میں سمجھتی ہوں کہ حکومت ہند کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ آخر جموں وکشمیر کے لوگ کب تک قربانیاں دیتے رہیں گے، ہمارے پولیس جوان اور دوسرے جوان کب تک اس طرح قربان ہوتے رہیں گے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کا حل ہونا ضروری ہے۔
موصوفہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں خون خرانے کو بند کرنے کے لئے بات چیت کا عمل شروع کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا: ‘بی جے پی حکومت کو چاہئے کہ وہ جموں وکشمیر میں خون خرابہ بند کرنے کے لئے کم سے کم پاکستان یا یہاں کے متعلقین کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرے‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.