the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
شام/12جولائی(ایجنسی) شام کے صوبے درعا میں خود کش کار بم حملے میں 14افراد ہلاک ہو گئے جبکہ باغیوں نے اسد حکومت کے حامی 40 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے صوبے درع میں ایک خودکش کار بم حملے میں14 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں، خودکش کار بم درعا صوبے کے علاقے زیزون میں ہوا جس میں سرکاری افواج حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے 14افراد مارے گئے۔حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے، سیرین آبزرویٹری کے مطابق العتیرہ نامی گاؤں میں حکومتی دستوں اور اس کے اتحادیوں کے 27 جنگجو



مارے گئے ہیں اور ان میں 8 افسر بھی شامل ہیں۔


آبزوریٹری نے مزید بتایا کہ باغیوں نے اس دوران العتیرہ پر قبضہ بھی کر لیا ہے، ایک اور کارروائی میں اسد حکومت کے حامی دستوں کے مزید 40 جنگجو زخمی اور 6 باغی ہلاک ہو گئے ہیں، العتیرہ ترک سرحد کے قریب الاذقیہ نامی صوبے میں واقع ہے جبکہ بشار کی فوج نے اچانک سے ادلب کے مغربی اور شمالی دیہی علاقوں پر فضائی بمباری اور میزائل برسانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.