the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

نو ججوں کی حلف برداری

Tue 31 Aug 2021, 18:59:06
نئی دہلی ، 31 اگست (یو این آئی) چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) نے منگل کے روز 9 نو مقرر ججوں کو حلف دلایا۔
سپریم کورٹ کے نئے بلڈنگ کمپلیکس کے آڈیٹوریم میں صبح 10.30 بجے منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس نے تمام نو ججوں کو حلف دلایا۔ یہ پروگرام صبح 11 بجے تک جاری رہا۔
عام طور پر نئے تعینات ہونے والے ججوں کو چیف جسٹس کے کورٹ روم میں حلف دلایا جاتا ہے۔ لیکن یہ پہلا موقع تھا جب یہ تقریب سی جے آئی کورٹ کے باہر منعقد ہوئی۔ ایسا کووڈ پروٹوکول کے لیے کیا



گیا تھا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی سپریم کورٹ کالجیم نے 17 اگست کو منعقدہ اجلاس میں ہائی کورٹ کے چار چیف جسٹس ، چار ججوں اورایک سینئر وکیل کے نام کی سفارش سپریم کورٹ کے ججز کے عہدے کے لیے کی گئی تھی۔
حلف لینے والے ججوں میں جسٹس اے ایس اوکا ، جسٹس وکرم ناتھ ، جسٹس جے کے مہیشوری ، جسٹس ہیما کوہلی شامل ہیں۔ جسٹس بی وی ناگ رتنا ، جسٹس سی ٹی روی کمار ، جسٹس ایم ایم سندریش ، جسٹس بیلا ایم ترویدی ، جسٹس پی ایس نرسمہا کو بھی جج کے عہدے کا حلف دلایا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.