the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، یکم دسمبر (یو این آئی) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں ’غیر مہذب برتاؤ‘ کی وجہ سے معطل کیے گئے 12 اراکین پارلیمنٹ بدھ کو اس کارروائی کے خلاف پارلیمنٹ کے احاطے میں دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں دھرنے پر بیٹھے ارکان پارلیمنٹ معطلی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سیشن کے دوران ہر روز صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھرنے پر بیٹھیں گے کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی معطلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور وہ ممبران پارلیمنٹ کی حمایت کے لئے پہنچے۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن سینئر لیڈر



ملکارجن کھرگے اور کئی دیگر پارٹیوں کے لیڈر بھی حمایت میں پہنچے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا ’’ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ راجیہ سبھا کے تمام 12 معطل ارکان پارلیمنٹ کی معطلی واپس لی جائے۔ ہم میٹنگ کے بعد حکمت عملی طے کریں گے‘‘۔
دھرنے پر بیٹھی ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ ڈولا سین نے کہا ’’ارکان پارلیمنٹ کی معطلی حکومت کی تکبر کو ظاہر کرتی ہے۔ جب بی جے پی اپوزیشن میں تھی تو وہ بھی پارلیمنٹ کی کارروائی متاثر کرتے تھے۔ جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا ہمارا دھرنا جاری رہے گا‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.