: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مہاراشٹر 7 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) ناگپور کے سی اے روڈ اور دوزر بھون چوک کے قریب ایک رہائشی علاقے میں مشتبہ بارودی مواد برآمد ہونے کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ مواد ایک گھر کے عقب میں موجود چھوٹے باغیچے میں رکھے ایک بیگ سے ملا، جس میں کارتوس بھی موجود تھے۔ گھر میں مقیم خاندان نے
صبح کے وقت بیگ میں مشکوک اشیاء دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ڈپٹی کمشنر پولیس راہول منڈے نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ بیگ تقریباً دو ماہ سے وہاں موجود تھا اور کسی کی نظر میں نہیں آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ مواد کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔