تلنگانہ 2 فروری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں بلدی انتخابات کے قریب آتے ہی کانگریس پارٹی میں شدید گروپ بندی سامنے آ گئی ہے۔ ٹکٹ کی تقسیم پر ناراض کانگریس لیڈر کوڈی شیو یادو نے ضلع مرکز کے 25ویں
وارڈ میں خود پر پٹرول ڈال کر خودکشی کی کوشش کی۔ ان کا الزام ہے کہ انہیں نظرانداز کر کے رمیش ریڈی گروپ سے تعلق رکھنے والے شخص کو ٹکٹ دیا گیا، جس پر انہوں نے شدید احتجاج کیا۔ پارٹی کے اندرونی اختلافات مزید گہرے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔