: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 'حجاب پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی کی فوری سماعت کرنے کی درخواست کو بدھ کو مسترد کر دیا اور اسے ہولی کے بعد اس پر غور کرنے کا اشارہ دیا چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کہا کہ ہولی کے بعد اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔سینئر وکیل سنجے ہیگڑے نے اس معاملے کو فوری قرار دیا اور آج ’خصوصی ذکر ‘کے دوران فوری سماعت کی مانگ کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے میں مسٹر ہیگڑے اور
دیگر کی درخواست پر ہولی کے بعد سماعت کی جائے گی۔اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کو جاری رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے منگل کے فیصلے کے چند گھنٹے بعد اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔نیبا ناز نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایڈووکیٹ انس تنویر کے توسط سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔عرضی گزار نے اپنی درخواست میں کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ 1983 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ طلبہ کے لیے کسی بھی طرح سے لازمی یونیفارم کا کوئی التزام نہیں ہے۔