the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
نئی دہلی،10فروری (یواین آئی)کرناٹک کے حجاب تنازعہ کے سلسلے میں جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے جلد سماعت کی اپیل کی گئی ہے۔
چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والی سہ رکنی آئینی بینچ کے سامنے سینئر وکیل کپِل سبل نے آج ’خصوصی ذکر‘ کے تحت اس مسئلے کو بے حد ضروری بتاتے ہوئے اس کی جلد سماعت کرنے کی اپیل کی ہے۔
چیف جسٹس نے عرضی گزار کے وکیل کی دلائل سننے کے بعد کہا،’’یہ معاملہ کرناٹک ہائی کورت میں سماعت کے لئے زیر فہرست ہے۔پہلے وہاں سماعت ہونے دیں۔اس کے بعد ہم اس پر غور کریں



گے۔
مسٹر سبل نے فوری سماعت کی ضرورت بتاتے ہوئے دلیل دیتے ہوئے کہا،’’امتحان ہونے والے ہیں۔ اسکول - کالج بند ہیں۔لڑکیوں پر پتھراؤ ہورہے ہیں۔اس مسئلے پر فوری طورپر غور کیا جانا چاہئے۔‘‘ انہوں نے کہا،’’میں اس عدالت سے اس عرضی کو زیر فہرست کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘
چیف جسٹس کے ذریعہ کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت کا انتظار کرنے کےلئے کہنے پر مسٹر سبل نے کہا کہ اگر ہائی کورٹ آج حکم پاس نہیں کرتا ہے تو سپریم کورٹ اسے خود منتقل کرکے سماعت کرسکتا ہے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا،’’ہم غور کریں گے۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.