ذرائع:
سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقۂ کار اور ملک گیر خصوصی گہری نظرثانی (SIR) کو چیلنج کرنے والی درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت مقرر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے متفقہ یا اکثریتی بنیاد پر ہونے چاہئیں، جبکہ الیکشن کمشنروں سکھبیر سنگھ سندھو
اور وویک جوشی نے SIR سے متعلق فیصلوں پر کئی مرتبہ اعتراضات کئے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 324 کے تحت انتخابات کی نگرانی کا اختیار کسی ایک فرد کے بجائے پورے الیکشن کمیشن کو حاصل ہے۔ الیکشن کمیشن نے تاہم کہا ہے کہ دونوں کمشنروں کے خطوط ایک ڈیپوٹیشن پر تعینات افسر سے متعلق تھے اور ان کا پالیسی یا آئی ٹی معاملات سے تعلق نہیں تھا۔