دہلی 25 فروری 2026 (اعتماد نیوز) قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تربیت کی جانب سے آٹھویں جماعت کے نصاب میں عدلیہ میں بدعنوانی کے موضوع کو شامل کرنے پر عدالتِ عظمیٰ نے شدید تشویش ظاہر کی ہے۔چیف جسٹس جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ یہ معاملہ سب کو فکر میں ڈالنے والا ہے۔ چند دن انتظار کریں، اس پر ازخود نوٹس لیتے
ہوئے سماعت کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون اپنا کام کرے گا۔سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت کی توجہ اس جانب دلائی تھی کہ آٹھویں جماعت کے طلبہ کو عدلیہ میں بدعنوانی کے بارے میں پڑھایا جا رہا ہے، جس کے بعد عدالت نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔