: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی 13 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) سپریم کورٹ نے پیر کے روز مغربی بنگال میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظرثانی کے تعلق سے اہم خدشات کا اظہار کیا۔ عدالت نے کہا کہ ووٹرز کا فہرست میں شامل رہنے کا حق مسلسل برقرار رہتا ہے اور انتخابات کے دباؤ میں اس عمل کو متاثر
نہیں ہونا چاہیے۔بینچ نے ریمارکس دیے کہ ووٹرز کو انتخابی فہرست میں شامل رہنے کا مسلسل حق حاصل ہے۔ جس ملک میں آپ پیدا ہوئے ہیں وہاں ووٹر رہنے کا حق صرف آئینی ہی نہیں بلکہ جذباتی بھی ہے، اور اس کا تحفظ ضروری ہے۔ ہم آنے والے انتخابات کے شور و غل اور دباؤ میں اندھے نہیں ہو سکتے۔