نئی دہلی ، 24 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 2006 کے ممبئی ٹرین دھما کہ کیس میں تمام 12 افراد کو بری کرنے کے بمبئی ہائی کورٹ کے 21 جولائی کے فیصلے پر جمعرات کو روک لگاتے ہوئے کہا کہ فی الحال انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
جسٹس ایم ایم سند ریش اور جسٹس این کو ٹیشور سنگھ کی بنچ نے اس سلسلے میں یہ حکم دیا۔ بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی اس عرضی کو قبول کر لیا، جس میں کہا گیا
تھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو دیگر زیر التوا مہاراشٹر اکنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ ( ایم سی او سی اے) مقدمات میں مثال نہیں سمجھا جائے گا۔ عدالت عظمیٰ نے مہاراشٹر حکومت کی طرف سے ہائی کورٹ کے فیصلے کی صداقت کو چیلنج کرنے والی خصوصی اجازت کی درخواست پر تمام متعلقہ ملزمان کو نوٹس جاری والی پر کیا۔ بینچ نے اس دلیل پر غور کیا اور واضح کیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو نظیر کے طور پر نہیں سمجھا جائے گا-