نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ادے پور میں درزی کنہیالال تیلی کے قتل پر مبنی ہندی فلم ادے پور فائلس پر عدالتی روک ہٹانے سے انکار کر دیا جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جا ئمالیہ بانچی کی پنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے عبوری حکم امتناعی میں فی الحال مداخلت کرنے سے انکار کر دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت
(دہلی ہائی کورٹ کی )
ہدایت کے مطابق فلم کی تحقیقات کر سکتی ہے اور تب تک یہ معاملہ متعلقہ درخواستوں پر سماعت کے لیے زیر التواء رہے گا۔
بنچ نے اپنے حکم میں کہا، "ہم اس معاملے کو زیر التواء رکھیں گے۔ ہم ہائی کورٹ کے سامنے حکومت ہند کے موقف کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ فرض کریں کہ مرکز اس میں کچھ غلط نہ بتائے ، تو ہم اس پر غور کریں گے۔