: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو مبینہ قابل اعتراض ٹویٹس کے سلسلے میں اتر پردیش میں درج تمام چھ مقدمات کو دہلی منتقل کرنے اور ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا جسٹس ڈی
وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے زبیر کی ایک پی آئی ایل کی سماعت کرتے ہوئے یہ بھی حکم دیا کہ مستقبل میں اگر اس معاملے میں درخواست گزار کے خلاف الگ ایف آئی آر درج کی جاتی ہے تو اس کے خلاف کوئی عبوری تعزیری کارروائی نہیں کی جائے گی۔