: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 29 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کو برقرار رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف دائر درخواستوں پر پیر کو ریاستی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کیا جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی بنچ نے کرناٹک حکومت اور دیگر سے کہا کہ
وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی مفاد عامہ درخواستوں پرسماعت کے بعد 5 ستمبر سے پہلے اپنے جواب داخل کریں کچھ عرضی گزاروں کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی اپیل پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بنچ نے کہا، “پہلے آپ بار بار جلد سماعت کا مطالبہ کر رہے تھے، لیکن اب آپ اسے ٹالنا چاہتے ہیں۔