دہلی 19 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) سپریم کورٹ نے پارٹی بدلنے والے ایم ایل ایز معاملے میں تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد کمار کو نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس بی جے پی کے رکن اسمبلی مہیشور ریڈی کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر جاری ہوا، جس میں اسپیکر پر
توہینِ عدالت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عدالتِ عظمیٰ نے مہیشور ریڈی کی درخواست کو کے ٹی راما راؤ کی جانب سے دائر ایم ایل ایز سے متعلق اصل درخواست کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دونوں درخواستوں میں منحرف ارکانِ اسمبلی کو کلین چٹ دیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔