: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 18 جنوری (یو این آئی) نربھیا کیس کے مجرم پون گپتا کی دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سپریم کورٹ پیر کے روز سماعت کرے گا۔
جسٹس بھانومت کی صدارت میں تین ججوں کی بنچ اس درخواست پر سماعت کرے گی۔ پون کا دعوی ہے کہ 16 دسمبر 2012 کو وہ نابالغ تھا، تو اسے پھانسی نہیں دی
جا سکتی۔ ہائی کورٹ پون کے نابالغ ی ہونے کی دلیل خارج کر چکا ہے۔
واقعہ کے وقت پون بالغ تھا، تو اس پر دوسرے مجرموں کی طرح سیشن کورٹ میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ دہلی کی ایک نچلی عدالت نے نربھیا معاملے کے چاروں قصورواروں کو یکم فروری کی صبح چھ بجے پھانسی دینے کا وارنٹ جاری کیا ہے۔