: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ میں بی سی ریزرویشن کے خلاف دائر درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا۔ جسٹس وکرم ناتھ کی قیادت والی بنچ نے واضح کیا کہ یہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، اس لیے سپریم کورٹ اس پر غور نہیں کرے گی۔ریاستی حکومت کی جانب سے سینئر وکلا سدھارتھ دوے، ابھیشیک سنگھوی اور اے ڈی این راؤ نے عدالت کو بتایا کہ اسی نوعیت کی دو درخواستیں پہلے سے ہی ہائی کورٹ میں زیر التوا
ہیں۔
جسٹس وکرم ناتھ نے درخواست گزار کے وکیل سے پوچھا کہ جب معاملہ ہائی کورٹ میں ہے تو آرٹیکل 32 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست کیوں دائر کی گئی؟
وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اسٹے نہیں دیا، اس لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔ اس پر عدالت نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ کیا ہائی کورٹ اسٹے نہ دے تو سیدھا سپریم کورٹ آجائیں گے؟بعد ازاں جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے درخواست کو خارج کردیا۔