ذرائع:
اجمیر شریف درگاہ میں 814ویں سالانہ عرس کے موقع پر صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے مزار پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے چادر پیش کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی، تاہم چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی تعطیلاتی بنچ نے فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے
درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے کہا کہ آج اس معاملے کی لسٹنگ نہیں ہوگی۔دریں اثنا، عرس کے موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے بھیجی گئی چادر مرکزی وزیر کیرن رجیجو نے روایتی انداز میں درگاہ شریف میں پیش کی اور وزیر اعظم کا امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ اس موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور زائرین کی بڑی تعداد موجود رہی۔