ذرائع:
سپریم کورٹ نے اس دیوالی پر دہلی-این سی آر میں سبز پٹاخوں کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے ونود چندرن پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ کے نئے حکم کے مطابق دہلی-این سی آر میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے اور رات 8 سے 10 بجے کے
درمیان پٹاخے جلائے جاسکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ اس نے اس مسئلے پر سالیسٹر جنرل اور امیکس کیوری کی طرف سے دی گئی تجاویز پر غور کیا ہے اور ساتھ ہی انڈسٹری کے خدشات پر بھی غور کیا ہے۔ بنچ نے نوٹ کیا کہ روایتی پٹاخوں کی اسمگلنگ ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔ یہ پٹاخے گرین لیبل کی آڑ میں مارکیٹ میں پہنچتے ہیں، جس سے ماحولیاتی نقصان ہوتا ہے۔