دہلی 10 فروری 2026 (اعتماد نیوز) سپریم کورٹ نے بائیں بازو کی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے آسام کے چیف منسٹر ہمنت بسوا سرما کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ درخواست ایک متنازع ویڈیو سے متعلق ہے جس میں چیف منسٹر کو مبینہ طور پر مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر رائفل تان کر فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا، جبکہ ان پر
بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کا بھی الزام ہے۔چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی میں بنچ نے وکیل نظام پاشا کے دلائل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سوریہ کانت نے ریمارکس دیے کہ جیسے ہی انتخابات قریب آتے ہیں، انتخابی معرکے کا ایک حصہ سپریم کورٹ میں بھی لڑا جانے لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت معاملے کا جائزہ لے کر سماعت کی تاریخ مقرر کرے گی۔