the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 20 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے لکھیم پور قتل کیس کی جانچ کے معاملے میں اترپردیش حکومت کے ’نرم رویے‘ کے لئے بدھ کے روز ایک مرتبہ پھرسرزنش کی اور گواہوں کے بیانات مجسٹریٹ کے سامنے قلمبند کرنے کے ساتھ ہی ان کی مناسب سکیورٹی کو یقینی بنانے کے احکامات بھی صادرکئے چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی والی بینچ نے سماعت کے دوران سٹیٹس رپورٹ وقت پر عدالت میں پیش نہیں کرنے پر حکومت کی سرزنش کی دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ہم سٹیٹس رپورٹ کا



انتظار کرتے رہے لیکن یہ وقت پر پیش نہیں کی گئی ۔ اسٹیٹس رپورٹ سیل بند لفافے میں پیش کی گئی ۔ کم از کم مکمل رپورٹ پیش کی جانی چاہیے تھی ۔ اترپردیش سرکار کی جانب سے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے نے جمعہ تک کا وقت مانگا تھا۔
سماعت کے دوران مسٹر سالوے نے عدالت کو بتایا کہ لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ وہیں 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو عدالتی حراست میں ہیں ۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ چارملزمان پولیس حراست میں ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.