the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30 مارچ ( یواین آئی) سپریم کورٹ نے ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے اپنے گاو¿ں کی طرف پیدل چل رہے مہاجر مزدوروں کے لئے نقل و حمل کا انتظام کرنے اور انہیں مناسب طبی سہولیات مہیا کرانے کی ہدایات سے متعلق ایک پٹیشن کی سماعت منگل تک ٹالتے ہوئے مرکزی حکومت سے اپنا موقف رکھنے کو کہا ہے۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے اور جسٹس ایل ناگیشور راو¿ کی خصوصی بنچ نے پیر کو معاملہ کی سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ درخواست گزار الکھ آلوک شریواستو اور سالیسٹر جنرل تشار مہتہ کی دلیلیں سنیں اور سماعت منگل دوپہر سوا بارہ بجے تک کے لئے ملتوی کر دی۔
مسٹر شریواستو نے میڈیا میں شائع ان خبروں کا حوالہ دیا، جس میں مزدوروں کے سڑکوں



پر جھنڈکی شکل میں اپنے گاو¿ں کی جانب پیدل جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ انہوں نے ان مزدوروں کو گاو¿ں پہنچانے کے لئے مناسب ٹرانسپورٹ کاانتظام اور راستے میں طبی وغیرہ ضروری سہولیات مہیا کرانے کے لئے مرکز اور دہلی حکومت کو ہدایات دینے کی کورٹ سے درخواست کی تھی۔
سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل نے دلیل دی کہ مرکزی حکومت اور مختلف ریاستی حکومتوں نے ان مسائل کے تدارک کے لئے ضروری اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومتیں ہر لمحے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسی کے مطابق ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
مسٹر مہتا نے دلیل دی کہ وہ مختلف حکومتوں کی طرف سے کئے جا رہے اقدامات کے بارے میں عدالت کو آگاہ کرانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے انہیں مہلت دی جانی چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.