: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/ یکم جنوری(ایجنسی) انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے 1979بیچ کے سابق افسر Sudhir Bhargava سدھیر بھارگو نے نویں چیف انفارمیشن کمشنر (سی آئی سی) کے عہدہ کا آج حلف لیا۔
صدر رام ناتھ کووند نے راشٹر پتی بھون میں منعقد ایک سادہ تقریب میں مسٹر بھارگو کو سی آئی سی کے عہدہ کا حلف دلایا ۔ سی آئی سی حق اطلاعات قانون (آر ٹی آئی)2005 کے تحت اعلی ترین
اپیلی ادارہ ہے۔ حکومت نے مرکزی اطلاعاتی کمیشن میں چار مزید نئے اراکین مقرر کئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کمیشن میں اراکین کی مجموعی تعداد سات ہوگئی ہے جب کہ چار سیٹیں ابھی بھی خالی ہیں۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے سابق سکریٹری مسٹر بھارگو جون 2015سے سی آئی سی کے رکن رہے ہیں ۔ انہوں نے کمیشن کے نویں سربراہ کے طور پر حلف لیا۔ اپنے پیش رو سی آئی سی کی طرح مسٹر بھارگو بھی ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں۔