تلنگانہ کے کئی اضلاع میں اچانک بارش ہوئی اور کئی اضلاع میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ ضلع کاماریڈی کے جککل منڈل کے ہنگرل گاؤں میں پیر کی شام تیز آندھی کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔ بارش اور ژالہ باری کے
سبب کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے جس پر کسانوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دن تک مزید بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر کسانوں اور عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔