تلنگانہ 12 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں اچانک سردی بڑھ گئی ہے اور درجۂ حرارت مسلسل کم ہو رہا ہے۔ حیدرآباد میدک، راجندر نگر اور پٹن چیرو میں درجۂ حرارت ایک سے دو ڈگری تک گر گیا، جبکہ بعض مقامات پر رات کا پارہ 10 ڈگری سے بھی نیچے پہنچ گیا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دن موسم خشک رہنے
کا امکان ہے، تاہم کئی اضلاع میں کم سے کم درجۂ حرارت معمول سے 2 تا 3 ڈگری کم رہ سکتا ہے۔ اسی پیش نظر عادل آباد، نرمل، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نظام آباد، جگتیال، کاماریڈی، جے شنکر بھوپال پلی، میدک، سنگاریڈی، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، حیدرآباد، رنگاریڈی اور وقارآباد اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔